تحریک انصاف کےرہنما سید علی عباس گل آغا نے بھی پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

Jun 17, 2023 | 19:52:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے  رہنماوں کے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، مرید کے سے رہنما سید علی عباس گل آغا نے بھی تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  مریدکے کے حلقہ   پی پی 137 سے اپنے ویڈیو بیان میں سابقہ ایم پی اے  سید علی عباس آغا نے 9 مئی کے واقعات پر مذمت کرتے ہوئے  تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلی۔ سید علی عباس گل آغا مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن سے بھی ایم پی اے رہ چکے ہیں۔ سابقہ ایم پی اے سید علی عباس گل آغا تحریک انصاف کے رہنما تھے۔

مزیدخبریں