کنگنا رناوت نے جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

Jun 17, 2023 | 21:27:PM

(ویب ڈیسک)  متنازع بیان کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والی معروف بالی ووڈ اداکارہ    کنگنا رناوت شادی اور اپنی فیملی سے متعلق کھل کر بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے شادی اور اپنے خاندان سے متعلق خواہش کا اظہار کردیا، وہ اس سے پہلے بھی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اظہار خیال کرچکی ہیں، میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن وہ درست وقت پر ہوجائے گی۔

تازہ انٹرویو میں بالی ووڈ کوئین نے کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، اگر وہ وقت میری زندگی میں آنا ہے تو آجائے گا۔

گزشتہ برس ایک انٹرویو میں اداکارہ سے پوچھا گیا تھا کہ کیا آپ حقیقی زندگی میں دھکڑ ہیں؟ تو اس پر کنگنا رناوت نے کہا کہ بالکل بھی نہیں، میں نے حقیقی زندگی میں کس کو شکست دینی ہے؟ آپ جیسے لوگوں کی افواہیں پھیلانے کی وجہ سے تاحال میری شادی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے 2021ء میں بھی ایک انٹرویو کے دوران شادی اور بچوں سے متعلق بات کی اور کہا کہ بیوی اور بچوں کے معاملے میں 5 سال کی تاخیر ہوگئی ہے۔

آج کنگنا رناوت اپنے پروڈکشن ہاؤس کی ’فلم ٹیکو ویڈز شیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو 23 جون کو پرائم ویڈیو پر نشر کی جائے گی۔

مزیدخبریں