کراچی میں عید کے پہلے روز بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کی جانب سے عید کے پہلے روز مطلع ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قربانی کے جانور بپھر گئے، موسمی قصائیوں کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو وائرل
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے،اس کے علاوہ شہ رکے مضافات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔