(24 نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے سرے خاورے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یوآئی ورکر مولانا دین سعید گنگی خیل جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مولانا دین سعید مسجد سے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے سعید گنگی خیل جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ مولانا دین سعید وزیر ایک نجی سکول میں ٹیچر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:قربانی کے جانور بپھر گئے، موسمی قصائیوں کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو وائرل
چند روز قبل جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا میر زاجان وزیر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔