پنجاب میں پہلی بار سیف سٹی کیمروں کے ذریعے صفائی ستھرائی کی نگرانی جاری

Jun 17, 2024 | 17:27:PM

(24نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز  کی عید الاضحی پر صفائی ستھرائی اور شہریوں کی سہولیات کیلئےحکومتی مشینری کی نگرانی جاری ہے  ، پنجاب میں پہلی بار سیف سٹی کیمروں کے ذریعے صفائی ستھرائی کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ 

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر بھر میں صفائی کے انتظامات کی نگرانی کر رہی ہے ،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، جہلم سمیت صوبے بھر میں الایئشیں اٹھانے کے لئے عملہ متحرک ہے،  تحصیل اور یونین کونسلوں کی سطح پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا،افسران اور عملہ مسلسل کام  میں مصروف ہے۔  

پہلی بار پورے پنجاب میں 32 لاکھ خصوصی تھیلوں کی تقسیم کی گئی جبکہ  'نو پلاسٹک' مہم کا سلسلسہ بھی ساتھ ساتھ جاری ہے، حکومت کے فراہم کردہ تھیلوں میں عوام قربانی کا گوشت تقسیم کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے مرکزی اور شہروں میں اضلاع کی سطح پر خصوصی کنٹرول قائم کئے جو صفائی کے عمل کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں، الائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے گڑھے کھودنے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔

مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے علاوہ سڑکوں ، چوراہوں اور گلیوں کی صفائی کے اقدامات بھی کئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: صدرجو بائیڈن کھڑے کھڑے "سُن" ہوگئے، اوباما نے ہاتھ تھام کر سٹیج سے اترنا یاد دلایا  

مزیدخبریں