( 24 نیوز ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈاکرنے کی کوشش کررہا ہے، جعلی فلیگ شپ آپریشنز بھارت کا معمول بن چکے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حاجی پیر سیکٹر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا،آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر افسران اور جوانوں کے ساتھ نمازعید اداکی اور اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی، اس موقع پر جوانوں کے ہمراہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی جب کہ جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے فوجیوں کی لگن، بلندحوصلے اور عزم کوسراہتے ہوئے کہا کہ بطور فوجی ہم دوران ڈیوٹی اپنےگھروں اور پیاروں سے دور تہوارمنانے پرفخرمحسوس کرتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مقبوضہ کشمیرکے معاملے پریو این قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہدپرگفتگو کی جب کہ انہو ں نے کشمیریوں پربھارت کے جاری ظلم وبربریت کی مذمت بھی کی۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈاکرنے کی کوشش کررہا ہے، ایسے ہتھکنڈے اور جعلی فلیگ آپریشنزبھارت کا معمول کا سیاسی آلہ کاربن چکے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے۔ کسی بھی اشتعال انگیزی یاپاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کافوری اورپرُعزم جواب دیا جائےگا۔