قومی کرکٹ ٹیم نے فلوریڈا کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی، امامت کس نے کرائی؟

Jun 17, 2024 | 18:47:PM

 (24نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے امریکہ کی  ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل  میں عید منائی۔

قومی کرکٹرز نے عید کی نماز ہوٹل میں ہی ادا کی اور امامت کرکٹر محمد رضوان نے کرائی، نماز عید کے بعد کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی ، قومی کرکٹرز آج رات وطن واپسی کا سفر شروع کریں گے اور بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑی چند روز امریکا میں ہی قیام کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ناقص کارکردگی کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوچکی ہے اور پاکستان کے گروپ سے بھارت اور امریکا نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:سپر 8 پہنچنے میں ناکامی پر ہیڈ کوچ بھی قومی ٹیم پر برس پڑے

مزیدخبریں