ملازمت دیں تاکہ پسند کی لڑکی سے شادی کرلوں, امیدوار کی نوکری کی درخواست وائرل

Jun 17, 2024 | 19:09:PM
ملازمت دیں تاکہ پسند کی لڑکی سے شادی کرلوں, امیدوار کی نوکری کی درخواست وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اکیسویں صدی کو تخلیقی اور تشہیری نوعیت میں گزشتہ زمانے پر فوقیت حاصل ہے ، اس کی وجہ  انٹرنیٹ ، جدت پسندی اور انسانی  کی حیران کن تخلیقی صلاحیت  ہے ، ایسے میں ہمیں زندگی کے ہر  شعبے  میں ایسے لوگ ملتے ہیں جو  ہمیں اپنی صلاحیتوں سے حیران کر دیتے ہیں ۔
ایسے ہی ایک شخص نے  انٹرویو کےدوران پوچھے گئے سوال کا ایسا جواب دیا  کہ ہر کوئی حیران رہ گیا کہ آیا کوئی اتنا بھی بے باک انداز میں جواب دے سکتا ہے ، کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ کوئی شخص کسی کمپنی میں ملازمت کی وجہ  پسند کی شادی کی خواہش کو قرار دے؟ مضحکہ خیز لگتا ہے لیکن درحقیقت بھارتی کمپنی کی سی ای او کو آن لائن درخواست ملازمت پڑھنے کے دوران اس مضحکہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروا ہیلتھ ( ARVA HEALTH) نامی بھارتی کمپنی کی بانی اور  سی ای او دیپالی بجاج  ہائرنگ کیلئے کسی اچھے امیدوار کی کھوج میں تھیں جس دوران  ملازمت کے خواہش مند  ایک درخواست گزار کی درخواست میں درج تھا کہ وہ ان کے ادارے میں نوکری کا خواہشمند اس لیے ہے تاکہ وہ اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرسکے،دیپالی کے مطابق جب درخواست گزار سے پوچھا گیا کہ وہ اس عہدے کا خواہش مند کیوں ہے؟ تو اس نے بلاجھجھک بتادیا کہ اسے ملازمت کی اس لیے ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے خواب کی لڑکی سے شادی کر سکے کیوں کہ  لڑکی کے والد  بضد ہیں کہ وہ ان کی بیٹی سے شادی کرنے سے پہلے نوکری ڈھونڈ لیں ورنہ ان کی شادی ممکن نہیں۔

درخواست میں آپ اس کردار کے لیے موزوں کیوں ہیں؟  پر درخواست گزار نے بتایا تھا کہ  وہ اس ملازمت کیلئے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوسکتاہے،دیپالی نے ٹوئٹر  پر  امیدوار کےجواب کا ایک اسکرین شاٹ اس عنوان کے ساتھ شیئر کیا، جس پردر ج تھا کہ ’ہائرنگ بھی مضحکہ خیز ہو سکتی ہے‘ ، درخواست گزار کی درخواست پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کیے بغیر نہ رہ سکے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: دلچسپ
ٹیگز: