(24نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ شہر بھر میں جانوروں کی آلائشیوں کو بروقت تلف کرنے کا آپریشن جاری ہے ، چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی نگرانی میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو، عید کے پہلے ،دوسرے اور تیسرے روز اسلام آباد کے تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے، کسی بھی عوامی شکایت پر بلا تاخیر کاروائی عمل میں لائی جائے۔
اسلام آباد سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، زیرو ویسٹ آپریشن کی مانیٹرنگ جاری ہے ، 2500 سے زائد عملہ اور 200 سے زائد گاڑیاں اور مشینری فیلڈ میں موجود ہیں، آلائشیں تلف کرنے کے لئے سی ڈی اے نے پہلی مرتبہ شہریوں کو مفت بائیو ڈیگریڈایبل بیگز تقسیم کیے ، بائیوڈیگریڈایبل بیگز کچھ عرصہ بعد قدرتی طور کچرے میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین سی ڈی اے نےاکہا ہے کہ آلائشیں نالوں، جنگلوں وغیرہ میں نہ پھینکیں۔
شہری واٹس ایپ پیغام یا ایس ایم ایس کے ذریعے نمبر 03355001213 پر اپنی شکایات بھیج سکتے ہیں، صفائی ایکشن پلان پر عیدالاضحی کے دوسرے اور تیسرے دن بھی عمل درآمد جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی بار سیف سٹی کیمروں کے ذریعے صفائی ستھرائی کی نگرانی جاری