ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی

Jun 17, 2024 | 20:30:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی (انٹر نیشنل کرکٹ کونسل )مینز ٹی 20ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 

پہلی اننگز

مقررہ 20 اووز میں سری لنکا کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے،سری لنکن بیٹر چرتھ اسالانکا نے 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 21 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے جبکہ کوشال مینڈز 46، دھنانجے ڈی سلوا 34 اور کامینڈو مینڈز 17 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے،نیدرلینڈز کے بولرز کے سامنے پتھم نسانکا اور دسون شانکا کوئی رنز اسکور نہ سکے جبکہ اینجلو میتھیوز 30 اور وانیندو ہسارانگا 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،سری لنکا کے خلاف لوگانگ ویب بیک 2، وی ویان کنگما، آریان دت، پاؤل وین میکرین اور ٹم پرنگل 1-1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔


دوسری اننگز

سری لنکا کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا  لیکن 45 رنز کے بعد ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی گئیں اور پوری ٹیم 118رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ یوں سری لنکا نے میچ 83 رنز سےجیت لیا،اسالنکا پلئیرآف دی میچ قرار پائے۔

 دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ سے باہر ہوگئیں اور گروپ ڈی سے جنوبی افریقا اور بنگلادیش نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔