فریزر میں رکھا گوشت کتنے عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے؟ جانیے

Jun 17, 2024 | 20:34:PM

(24 نیوز ) عیدِ الاضحٰی کے بعد قربانی کا گوشت کتنے عرصے تک محفوظ رکھا جائے تو یہ کھانے کیلئے موزوں رہتا ہے اور اگر خراب ہو جائے تو اس کی کیا نشانی ہو گی، اپنی صحت کو محفوظ رکھنے کیلئے اہم باتیں جان لیں۔

بہت سے لوگ قربانی کا گوشت کئی ماہ تک فریزر میں رکھ کر کھاتے رہتے ہیں تاہم یہ عمل خطرے سے خالی نہیں، خراب گوشت کھا لیا جائے تو یہ مہلک اور پیچیدہ امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گوشت کھانے سے متعلق ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گائے یا دنبے کے گوشت کو 6 سے 12 ماہ تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کا قیمہ 3 سے 4 ماہ تک کھانے کیلئے قابل استعمال رہ سکتا ہے۔ فریزر کا درجہ حرارت صفر فارن ہائیٹ سے کم ہونا چاہئے۔ 
 بعض ماہرین کی رائے میں گوشت فریزر میں محفوظ تک کئی ماہ تک کیا جا سکتا ہے مگر اس کی غذائیت میں کمی آ جاتی ہے، 3 سے 4 ہفتوں میں ہی استعمال کر لیا جائے تو تازہ گوشت جیسی اصل غذائیت حاصل ہو سکے گی۔اگر فریزر میں رکھا گوشت خراب ہو جائے تو اس کا رنگ ہرے یا گرے رنگ میں تبدیل ہو جائے گا یا گوشت کی بو بھی تبدیل ہونے پر خرابی کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قومی کرکٹر دیکھنے میں شریف ،اندرکھاتے کیا کرتےہیں؟نامور سیاستدان  نے وہ بات کہہ دی جس کی کسی کو توقع نہ تھی

مزیدخبریں