پارا چنار: سیاحوں کی گاڑی پر بم سے حملہ ،2 افراد زخمی

Jun 17, 2024 | 21:15:PM

(24 نیوز )پاراچنار کے سرحدی علاقے تری منگل سرسرنگ گاڑی پر بم حملہ، حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ  ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق تری منگل سرسرنگ  سیر پر آئے سیاحوں کی گاڑی پر بم سے حملہ کیا گیا ہے ، سیاحوں کی گاڑی دھماکے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ، البتہ گاڑی میں سوار  دونوں سیاح معجزانہ طور پر  بچ گئے ، البتہ شدید چوٹیں آنے کے باعث زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر حملے کے بارے میں اطلاعات سامنے نہیں آسکیں کہ کس نے اور کس مقصد کیلئے حملہ کیا ہے ، تحقیقات جاری ہیں جلد تمام حقائق حاصل کر لیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : اہم شہر میں دھماکا ایک ہی گھر کے متعدد افراد زخمی

مزیدخبریں