قازقستان کے صدر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )قازقستان کے صدرقاسم جومارت توکائیو نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق عید کےپر مسرت موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی ، قاسم جومارت توکائیو نے شہبازشریف کے دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا،قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو نے وزیراعظم شہباز شریف کی جلد دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کےعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اپنے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا،قاسم جومارت توکائیو نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، وزیراعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا،اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک میں بہتر روابط اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لیے اہم ہیں،وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان کے صدر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی ، جس پر انہوں نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
یہ بھی پڑھیں : افسوسناک خبر ، ایک اور شہر میں دھماکا