(24نیوز)کورونا وائرس سے 61 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 656 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 315 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 351 نئے مریض بھی سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 351 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 89 ہزار 362، سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 823، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 819، بلوچستان میں 19 ہزار 247، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965، اسلام آباد میں 48 ہزار 938 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 161 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 96 لاکھ 3 ہزار 865 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 5 لاکھ 75 ہزار 867 مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ ایک ہزار 978 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 656 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 853، سندھ میں 4 ہزار 468، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 179، اسلام آباد میں 529، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 322 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔