سفاکیت کی انتہا،،،ذہنی معذور نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا

Mar 17, 2021 | 09:50:AM

(24نیوز) نامعلوم سفاک شخص نے چیچہ وطنی کے رہائشی ذہنی معذور نوجوان کا گردہ نکال لیا۔متاثرہ نوجوان ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چند روز قبل چیچہ وطنی کا رہائشی عبید نامی ذہنی معذور نوجوان لاپتہ ہوا جو بولنے سے بھی قاصر تھا۔نامعلوم درندہ صفت شخص نے معصوم نوجوان کاگردہ زبردستی نکال کر اسے بے یار و مددگار پھینک دیا تھا، جسے کسی خُداترس انسان نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ اب جناح اسپتال لاہور کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔  عوامی و سماجی حلقوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے اور مظلوم نوجوان کی بہترین طبّی ومالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں