میانمار : فوج مخالف احتجاج۔۔149 مظاہرین ہلاک ہوچکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ترجمان کے مطابق میانمار میں یکم فروری کے روز ملکی فوج کی طرف سے بغاوت اور اقتدار پر قبضے کے بعد سے جمہوریت نواز مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک کم از کم ایک سو انچاس افراد مارے جا چکے۔
ادھر نیو یارک میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے میانمار میں فوجی حکمرانوں کی طرف سے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ گوٹیرش نے کہا کہ پرامن مظاہرین کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے اور عالمی برادری کو میانمار میں جمہوریت کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کی فوج شہری ہلاکتوں اور مظاہرین کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے۔