’ہاہاہا، ہاہاہا پی ڈی ایم تباہ دے‘ اپوزیشن اتحاد کے اختلافات پر دلچپ ٹویٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے پی ڈی ایم میں اختلاف سامنے آنے پر پشتو میں دلچسپ ٹویٹ کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ’ہاہاہا، ہاہاہا پی ڈی ایم تباہ دے‘۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں استعفے نہ دینے کے موقف پر مبنی پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری کے خطاب کے بعد اپوزیشن اتحاد شدید انتشار میں آگیا، جس کی واضح مثال جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پریس کانفرنس چھوڑ کر جانا تھا۔اس تناظر پر حکومتی وزرا کے دلچسپ ٹویٹس سامنے آ ئے، مراد سعید نے بے اختیار پشتو میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا’’ ہاہاہا پی ڈی ایم تباہ دے‘‘۔ مراد سعید نے مزید لکھا کہ مولانا اسمبلی کے باہر نہیں رہ سکتے، سند یافتہ نا اہل و اشتہاری پاکستان میں نہیں رہ سکتا اور زرداری سندھ حکومت اور اسمبلیوں سے باہر نہیں رہ سکتا۔انھوں نے لکھا کہ سیاسی اور انتخابی میدان میں شکست کے بعد ذاتی مفادات کے لئے دیا جانے والا ساتھ ذاتی مفادات ہی کی نظر ہوگیا۔ہاہاہا ۔ ہاہاہا پی ڈی ایم تباہ دےمولانا اسمبلی کے باہر نہیں رہ سکتے سند یافتہ نا اہل و اشتہاری پاکستان نہیں رہ سکتا ، زرداری سندھ حکومت اور اسمبلیوں سے باہر نہیں رہ سکتا ۔ سیاسی اور انتخابی میدان میں شکست کے بعد ذاتی مفادات کے لئے دیا جانے والا ساتھ ذاتی مفادات کی نظر ہوگیا ۔
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) March 16, 2021
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بھی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ زرداری کی سمجھ داری ہے کہ باپ بیٹی کی ذاتی مفاد کی لڑائی سے کنارہ کشی کر لی، ویسے بھی پی پی نظام میں اسٹیک ہولڈر ہے، جب کہ مولانا اور نواز آؤٹ سائیڈر ہیں۔ انھوں نے لکھا اب سزا یافتہ کے پیچھے کون اپنی صوبائی حکومت خراب کرے۔۔!
وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی ٹویٹ میں پشتو زبان کا استعمال کیا، انھوں نے لکھا ’پیپلز پارٹی پارٹی استعفے دینے سے انکاری، مولانا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے انکاری،.میاں صاحب واپس آنے سے انکاری۔‘ اس کے بعد انھوں نے لکھا ’پی ڈی ایم تباہ دے۔‘پیپلز پارٹی پارٹی استعفے دینے سے انکاری. مولانا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے انکاری. میاں صاحب واپس آنے سے انکاری. PDM تباہ دے
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 16, 2021