(24نیوز) سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے لاری اڈہ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔
پنجاب کے دارلحکومت میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔سکیورٹی اداروں نے انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو پکڑ لیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت ولائیت خان اور عبدل ملک عرف عزت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، موبائل فونز ویڈیوز اور اقلیتی رہنماؤں کی لسٹ برآمد ہوئی ہے، دہشتگردوں کا مذہبی سکالر اور اقلیتی رہنماؤں کو قتل کرنے کا ٹارگٹ تھا۔