مریم نواز حاضر ہوں۔۔ نیب کا ایک اور بلاوا آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا۔لیگی نائب صدر مریم نواز کو 26 مارچ بروز جمعہ تفتیش کے لئے دوبار نیب آفس لاہور طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیگی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب متحرک ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کو مریم نواز کیس میں نئے شواہد موصول ہوئے ہیں جن کی روشنی میں مریم نواز سے تحقیقات کرنی ہیں۔ واضح رہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز پر اربوں روپے مالیت کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔مریم نواز اس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئیں تھی۔
یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اپریل تک جواب طلب کیا ہے۔نیب وکیل نے موقف اپنایا مریم نواز اپنی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں، لیگی رہنما کو ضمانت کے بعد تفتیش کیلئے طلب کیا گیا، مریم نواز نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، لیگی رہما نے پیش ہونے کے بجائے نیب آفس پر پتھراؤ کرایا، نیب نے پتھراؤ کے معاملے پر مقدمہ بھی درج کرایا۔