پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد کیلئے شبانہ اعظمی کا تعریفی ٹویٹ

Mar 17, 2021 | 12:15:PM
پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد کیلئے شبانہ اعظمی کا تعریفی ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد کو  بہترین اداکاری کی کٹیگری میں آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ انہیں یہ نامزدگی فلم ’ساآنڈ آف میٹل‘ میں انکی شاندار اداکاری کی وجہ سے ملی ہے ۔ اس طرح رضوان احمد آسکر کیلئے نامزد ہونے والے دنیا کے پہلے مسلمان اداکار بن گئے ہیں۔ رضوان کی اس نامزدگی سے متاثر ہوکر بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی نے ٹویٹ کیا ہے ۔

شبانہ اعظمی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ رضوان اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے یہ نامزدگی پانے میں کامیاب رہے ہیں ، اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہیں ہے ۔ رضوان احمد  کے حوالے سے شبانہ اعظمی کا یہ ٹویٹ کافی وائرل ہورہا ہے ۔ اداکارہ کے پرستار  اس ٹویٹ پر جم کر کمنٹس کررہے ہیں ۔

شبانہ اعظمی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہےکہ رضوان احمد کے مسلم ہونے کو اتنا کیوں اجاگر کیا گیا ہے ۔ وہ ایک بہت ہی اچھے اداکار ہیں اور کیا وہ پرفارمنس آسکر جیتنے کیلئے تھی ۔ میں مانتی ہوں کہ ایسا اس لئے کیونکہ وہ بہت ہی اچھی پرفارمنس تھی اور کوئی وجہ نہیں ہے ۔ میں نے بھی ان کے ساتھ دو فلموں میں کام کیا ہے