بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کا قتل، دفتر خارجہ سے تحقیقاتی رپورٹ طلب

Mar 17, 2021 | 12:45:PM
بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کا قتل، دفتر خارجہ سے تحقیقاتی رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارت میں قتل کئے جانے والے 11 پاکستانی ہندوؤں کے کیس میں دفتر خارجہ سے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھارت میں قتل کئے جانے والے 11 پاکستانی ہندوؤں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دفتر خارجہ نے 11 ہندوؤں کے قتل پر بھارت سے پوسٹ مارٹم رپورٹ مانگی ہے، دفتر خارجہ نے ڈاکٹر رمیش کمار کو  تمام تر تعاون کا یقین دلایا ہے۔وکیل درخواست گزار قلب حسن نے کہا کہ بھارت کے ساتھ صرف اس معاملے پر بات چیت نہیں کرنی بلکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جانی چاہئے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ دفتر خارجہ بتائے کہ قتل ہونے والے ہندوؤں کے خاندان کی کیا معاونت کی گئی ہے؟ دفتر خارجہ بھارت کے ساتھ ہونے والے رابطے اور اقدامات کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ بھارت میں ایک ہی خاندان کے 11 پاکستانی ہندوؤں کو زہر کا ٹیکہ لگا کر قتل کیا گیا تھا۔ قتل ہونے والے ہندوؤں کے خاندان کی شرمتی مکھنی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔