امریکی صدارتی الیکشن:روس اورایران نےاثر انداز ہونے کی ناکام کوشش کی

Mar 17, 2021 | 13:08:PM
امریکی صدارتی الیکشن:روس اورایران نےاثر انداز ہونے کی ناکام کوشش کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)امریکی محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سکیورٹی کی انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا  گیا ہے کہ روس اور ایران نے 2020 میں ہونیوالے امریکی صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تاہم اسکا نتائج پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اداروں   کی جانب سے جاری انٹیلی جنس رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ٹرمپ کی حمایت اور امریکا کو سیاسی و سماجی طور پر تقسیم کرنے کے لئے آپریشن کی منظوری دی۔ رپورٹ کے مطابق روس، ایران اور چین کے حمایت یافتہ عناصر امریکی سیاسی تنظیموں کے سکیورٹی نیٹ ورکس پر اثرانداز ہوئے۔واضح رہےکہ روس اور ایران پہلے ہی امریکی صدارتی انتخابات میں اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کر چکے ہیں۔