بھارت کو مسئلہ کشمیر پر پہلا قدم اٹھانا ہوگا : وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر بنیادی مسئلہ ہے جسے مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں ،پہلا قدم بھارت کو اٹھانا ہوگا۔
اسلام آباد میں 2روز سکیورٹی ڈائیلاگ کا آغاز ہوگیا۔وزیراعظم نے ایڈوائزری پورٹل کا اجرا کر دیا ۔سیکورٹی ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ملکی سکیورٹی پر مذاکرات کی ضرورت ہے، موسمی تبدیلی پر پانچ 6سال پہلے کوئی بات نہیں کرتا تھا۔ سب کو متاثر کر سکتی ہے ، نیشنل سکیورٹی کے اہداف بہت وسیع ہیں، مستقبل میں ہمیں فوڈ سکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہیں۔ خوراک محفوظ کیسے کرنی ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔کوشش ہے زیادہ سے زیادہ لوگوں رعایت دیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین سے ہمارے بہترین تعلقات ہیں ، امن کی چابی افغانستان میں ہے ، افغانستان میں امن کیلئے جو کر سکتے تھے کیا۔بنیادی مسئلہ کشمیر ہے جسے مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں ، پہلا قدم بھارت کو اٹھانا ہو گا ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ نائن الیون کے بعد ہمارا ملک عذاب سے گزرا۔سکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے ملک محفوظ ہوا۔غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کا کردار مثالی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کرنسی گرتی ہے تو ہر چیز پر اثر پڑتا ہے ، مہنگائی بڑھتی ہے ،پاکستان آنے اور جانے والے ڈالرز میں بہت فرق ہوتا ہے ، ہماری ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ لوگوں کو غربت سے کیسے نکالا جائے ،10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز کیا،بلین ٹری سونامی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے ، اب ملک کی شرح نمو بڑھانی ہے ۔