پشاور، مردان، چارسدہ ، نوشہرہ اور خیبر پختونخوا کےدیگر اضلاع میں آج سے سکولز بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور دیگر اضلاع میں آج سے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام تراکئی نے بتایا کہ پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ میں کورونا پھیلنے کی شرح 10 سے 13 فیصد کے درمیان ہے، صوبے میں جہاں کورونا کا پھیلاؤ 5 فیصد سے زیادہ ہوگا وہاں سکولز بند کر دیئے جائیں گے۔علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کی کابینہ نے این ٹی ایس کے زیر اہتمام پی ایس ٹی ٹیسٹ منسوخ کردیئے ہیں، کابینہ نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔