سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں3 سال کم کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے پنشن کی واجبات میں اضافہ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں3 سال اضافے کا فیصلہ واپس لے لیااور عمر کی حد 60 سال کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی 63سال کی بجائے عمر 60 سال کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران خان بنگش نے میڈیا کو کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تمام بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کابینہ نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کو ایک ماہ کے اندر اندر نئے زون قائم کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لئے پنشن اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63سال کردی تھی جسے بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 63سال کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔