کرپشن کےپیسےپرپلنےوالوں میں لانگ مارچ کی جرات نہیں،فردوس عاشق

Mar 17, 2021 | 14:49:PM
  کرپشن کےپیسےپرپلنےوالوں میں لانگ مارچ کی جرات نہیں،فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راج کماری کی سیاست زمیں بوس ہو گئی ہے۔ پی ڈی ایم کی گھٹیا سیاست کاجنازہ اٹھ گیا، غیرفطری اتحاد اپنےعبرتناک انجام کوپہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پی ڈی ایم کی ہنڈیابیچ چوراہےمیں پھوٹ پڑی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لانگ مارچ کیلئےحوصلہ اورہمت چاہیے،مزید یہ کہ  کرپشن کےپیسےپرپلنےوالوں میں لانگ مارچ کی جرات نہیں۔ لاہور میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چوں چوں کے مربے میں ہر طرح کا ذاتی لالچ اورمفادشامل تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کوچیمپئن شپ اور لیگ جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا،سابق صدر نے نوازشریف کےلالچی چہرے کو بھانپ لیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی راج کماری کی سیاست بھی زمیں بوس ہو گئی ہے۔ اسحاق ڈار پاکستان آئے تو سیاسی جرم کا اعتراف کریں گے، ان کو شاہد خاقان عباسی نے فرار کروایا۔ کل تک بہن بھائی کا راگ الاپنے والے آج دست و گریباں ہیں۔