(24 نیوز)تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 249 پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔
تفصیلات کے مطا بق این اے 249 پر تحریک انصاف کے حنید لاکھانی ، آزاد امیدوار زنیرہ رحمان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
عام لوگ اتحاد پارٹی کے رحمت اللہ وزیر نے بھی این اے 249 پر کاغذات جمع کرادیے ہیں، اس نشست پر مجموعی طور پر 11امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اب تک جمع ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے بھی اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں اور جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔مسلم لیگ نون کے جانب سے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو الیکشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے اس حلقے میں کام کروائیں گے۔