پاک سر زمین پارٹی کو جلسہ اورپریس کانفرنس سے روک دیا گیا

Mar 17, 2021 | 17:56:PM
 پاک سر زمین پارٹی کو جلسہ اورپریس کانفرنس سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان حکومت نے پاک سرزمین پارٹی کو ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ اور مصطفی کمال کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے 19 مارچ کو ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا تھا۔ پی ایس پی کے سربراہ مصطفی ٰ کمال اور مرکزی رہنما ایوب اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں ۔ ضلعی انتظا میہ نے مصطفیٰ کمال کو پریس کانفرنس سے بھی منع کر دیا ہے۔
واضح رہے پاک سر زمین پارٹی نے ایک بار پھر انتخابی دنگل میں کودنے کا فیصلہ کرتے ہوئے این اے 249 سے ضمنی الیکشن لڑنے کافیصلہ کرلیا ہے۔پاک سر زمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل، مرکزی شعبہ جات، ڈسٹرکٹ، ٹاﺅن اور یوسی کمیٹیوں کا اہم اجلاس پاکستان ہاﺅس میں منعقد ہوا تھاجس میں پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا تھا۔