(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سو بار الیکشن کروا لیں جب تک ملک کے ادارے آئین شکنی سے باز نہیں آئیں گے ملک ترقی نہیں کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ڈی ایم کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔ بہت سے افراد نے سوال اٹھائے ہیں انکو بتاتے ہیں پی ڈی ایم قائم ہے۔ پی ڈی ایم کسی حکومت کو ہٹانے کیلئے نہیں ائی تھے نظام بدلنے آئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سو بار الیکشن کروا لیں جب تک اپ نظام نہیں بدلیں گے ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔ہمیں اقتدار میں حصہ نہیں چاہیے۔ وزرا سے کہتا ہوں اپنے محکموں کی بات کریں۔
خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام فیصلہ مشاورت سے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کیلئے وقت دیا گیا۔ حکومت عدلیہ پر حملہ اوور ہے۔ حکومت الیکشن کمیشن پر حملہ اوور ہے اس حکومت کا وزیراعظم سب سے زیادہ تقریریں کر چکا ہے۔ آج مقدس گائے بھی جواب دے ہے۔ دو جاہل آپس میں خط لکھ رہے ہیں دونوں کو کچھ پتہ نہیں۔ ڈسکہ میں ووٹ سمیت عملہ اٹھا لیا گیا۔ آج وہ وزیراعظم خط لکھ رہا ہے گھر میں ہی ایک دوسرے کو خط لکھنے شروع کر دیئے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں بن بھی سکتا ہے! اختلاف رائے ہر اجلاس میں ہوتا ہے کل اتفاق رائے نہیں ہو سکا لیکن جلد ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے اسپیکر کو خط لکھا ہے وزیراعظم کو پارلیمان کے آداب کا ہی پتہ نہیں۔
اداروں کی مداخلت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، مسلم لیگ ن
Mar 17, 2021 | 18:21:PM