انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہیں،راجہ پرویز اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ حکومت نیک نیتی سے انتخابی اصلاحات کرنا چاہتی ہے تو اسکے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کرسکی اس لیے عوام حکومت کے خلاف ہیں۔ اگرکل پارلیمنٹ کھلتی ہے تو سینٹ انتخابات کے متعلقہ دستاویزات حاصل کرکے عدالت میں چیلنج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف قابل احترام ہیں انکی بے شمار خدمات ہیں، ہم دس سیاسی جماعتیں ہیں ہمارے اپنے اہنے منشور ہیں۔ سی ای سی کا جو فیصلہ ہوا پی ڈی ایم کو آگاہ کریں گے۔ پارلیمان کے ذریعے حکومت کو چوٹ لگائی، پارلیمان کی آواز طاقت ور ہے ۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے 17 ممبران کے ساتھ پارلیمنٹ میں جاکر اپوزیشن میں جاکر بیٹھی، ہمیں یقین ہے ہم اپنے دوستوں کو مطمین کرلیں گے۔