پیوٹن قاتل،امریکی الیکشن میں مداخلت کی قیمت چکانا پڑے گی،صدر جو بائیڈن 

Mar 17, 2021 | 18:39:PM

(24 نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے یکم مئی تک تمام فوجیوں کاانخلاکافی مشکل ہے۔ یہ انخلا ممکن مگربہت مشکل کام ہے۔
تفصیلات کے مطا بق امریکی صدر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان کےساتھ صدرٹرمپ کامعاہدہ مضبوط نہیں تھا۔ ابھی ہم فیصلہ کرنے کے مرحلے میں ہیں کہ فوجیوں کوکب نکالا جائے۔

صدرجوبائیڈن نے روسی صدرکوایک قاتل کہہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ولادی میرپیوٹن کے بارے میں قاتل والی رائے سے متفق ہوں۔ 2020 کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق رپورٹس پرجوبائیڈن نے جواب دیا کہ صدرپیوٹن کوامریکی الیکشن میں مداخلت پرقیمت چکانا پڑے گی۔

مزیدخبریں