(24 نیوز)انجمن تاجران لاہو ر کا اہم اجلاس ، چھ بجے مارکیٹیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف احتجاج ، وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر مظاہرے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران لاہور کا اہم اجلاس نیوعالمگیرشاہ عالم مارکیٹ میں کیا گیا لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے صدور،جنرل سیکرٹریزکی شرکت اطہرعلی،خیرات علی،حاجی ریاض محمود،ندیم بھائی،آصف اقبال،حافظ احمد کی شرکت کی۔
اجلاس میں حکومت کی جانب سے مارکیٹوں کوچھ بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر تبادلہ خیال ہفتہ کو کاروباری مراکز بند کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں لاک ڈائون کیخلاف کل لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صدر مجاہد مقصود بٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پرمارکیٹیوں کوچھ بجے بندکرنے کا فیصلہ واپس لے، حکومت ہفتہ کی چھٹی کا فیصلہ بھی واپس لے۔
صدرانجمن تاجران نے کہا کہ وزیراعظم تاجروں پر پی ڈی ایم کا غصہ نہ نکالیں ،تاجر برادری کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔ اگر حکومت بازنہ آئی تو تاجر برادری وزیراعلی ہائوس کے باہر مظاہرہ کرےگی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث تاجر برادری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، حکومت تاجر برادری کومزید مشکلات میں نہ ڈالے۔