زندگی کوجینا ہے تو خوشی کے بہانے تلاش کرنا ہوں گے ‘ ریشم

Mar 17, 2021 | 19:05:PM

(24نیوز)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ دوسروں سے تعلق توڑنے اوران میں عیب تلاش کرنے سے پہلے انسان کو اپنی ذات کاضروراحاطہ کرناچاہئے ، اگرآپ کسی کی جانب سے رابطہ نہ کرنے پر تعلق توڑنے کاسوچتے ہیں توایک بار یہ ضرور سوچیں آپ نے اس سارے عرصے میں اس سے کتنی باررابطہ کیا ہے ۔
ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ اگر آپ خود کو دوسروں سے الگ کرنااورمایوس اور اداس رہنا چاہیں تو اس کے ہزار بہانے ہیں لیکن یہ رویہ درست نہیں ،یہ ضرور ہے کہ آج کا دوربہت مشکل ہے لوگو ں کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے لیکن ہمیں زندگی کوجینا ہے تو خوشی کے بہانے تلاش کرنا ہوں گے اورپھر دیکھیں آپ کی زندگی میں کیسی خوشگوارتبدیلی آتی ہے ۔ 
انہوں نے کہااداس اور مایوس ہونے سے آپ کی پریشانی دورنہیں ہو سکتی بلکہ اس سے آپ کادماغ ماﺅف ہو جائے گا اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی ختم ہو جاتی ہے ۔ ریشم نے کہا کہ خودبھی خوش رہیں اور اپنے حلقہ احباب میںایسے لوگوں کا اضافہ کریں کیونکہ یہی لوگ کچھ سالوں بعد آپ کے دیرینہ دوست بن جاتے ہیں۔

مزیدخبریں