پریانکا نے تنقید کرنے والے صحافی کو کھری کھری سنا دیں

Mar 17, 2021 | 19:24:PM

(24 نیوز)آسٹریلوی صحافی پیٹر فورڈ نے پریانکا چوپڑا اور ان کے امریکی شوہر نِک جونس کو آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کرنے کے لیے منتخب کرنے پر آسکر اکیڈمی پر تنقید کی ہے۔جس پر پر یانکانے بھی صحافی کو کھری کھری سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹر نے ٹوئٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ وہ ان دونوں کی بے عزتی نہیں کر رہے لیکن انہیں نہیں لگتا کہ ان دونوں نے فلموں کے لیے اتنا کام کیا ہے کہ انہیں نامزدگیوں کے اعلان کے لیے منتخب کیا جائے۔جس کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے اپنے فلمی سفر کے کوائف شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ پیٹر فورڈ کے خیالات کی قدر کرتی ہیں، پیٹر فورڈ کی ماہرانہ غور و فکر کےلئے وہ یہاں اپنی 60سے بھی زیادہ فلمیں شیئر کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلوی رپورٹر ٹوئٹ پر اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جس پر ان کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں