(24نیوز)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ الیکشن اور ایوان سے متعلق اپوزیشن کو مشورہ دیاہے کہ ایوان کی کارروائی کو عدالت میں نہ لے جائے، ایوان کی کارروائی کسی جگہ چیلنج نہیں ہوسکتی ، اگر میں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا وعدہ کیا ہوتا تو ضرورپورا کرتا۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بدھ کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی کے ہمارہ بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزار پر حاضری دی۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے مزار قائد پرفاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی کی دعائیں مانگی، بعد ازاں دونوں شخصیات نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ جب پہلی بار2018میں چیئرمین سینٹ بنا اس وقت بھی مزار قائد پر حاضری دی تھی قوم کو اس عظیم لیڈر سے متعلق بتانا ہے کہ یہ وہ شخصیت تھیں جن کی وجہ سے پاکستان بنا آنے والی نسلوں کو قائد اعظم کی جدوجہد سے سیکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں ہاﺅس کے ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے منتخب کیا۔ جس سہل انداز میں ایوان بالا کو چلایا، ویسے ہی چلاﺅں گا اور ایوان میں موجود تمام جماعتوں کوبرابری کی بنیاد پرسب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ ۔انہوں نے کہاکہ میںکسی تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا، ہم مسائل سنتے ہیں اور حل کرتے ہیں۔
پیپلز پارٹی میں شمولیت کا وعدہ کیا ہوتا تو ضرورپورا کرتا،صادق سنجرانی
Mar 17, 2021 | 20:15:PM