ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری۔۔حکومت کا اہم فیصلہ

Mar 17, 2021 | 20:25:PM

 (24نیوز )مشکل علاقوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری ۔حکومت پنجاب نے ہارڈ ایریاز میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کو سپیشل الاﺅنس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سپیشل الاﺅنس جنرل کیڈر ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کو دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئرنے سپیشل الاﺅنس کی منظوری بھی دے دی ہے جو جنرل کیڈر ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کو دیا جائے گا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے محکمہ خزانہ سے ایک ارب 93 کروڑ روپے مانگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ سمری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاس پہنچ چکی ہے،محکمہ خزانہ نے سمری سے اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ڈاکٹروں کو یہ سپیشل الاونس ملنا شروع ہو جائے گا۔
 واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب حکومت نے نرسنگ شعبہ کی بہتری کے لئے صوبہ بھر کے 29 نرسنگ سکولز کی بطور کالجز اپ گریڈیشن کر دی تھی جبکہ نرسنگ کالج کو مختلف ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھا۔حکومت نے سکول آف نرسنگ شاہدرہ کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، سکول آف نرسنگ شیخوپورہ کو علامہ اقبال میڈیکل کالج اور سکول آف نرسنگ قصور کو امیر الدین میڈیکل کالج سے منسلک کیا تھا۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ان نرسنگ کالجز میں داخلوں کے لئے رولز تیار کرنے کے ساتھ ان کالجز میں 4 سالہ نرسنگ پروگرام شروع کیا گیا تھا جس میں نرسز کو دو سالہ پوسٹ نرسنگ کورسز بھی کروانا شروع کئے گئے تھے۔

مزیدخبریں