(24 نیوز) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تحصیل ماڈل ٹائون موضع تھہ پنجو میں 280 کنال اراضی کو غیر قانونی ٹرانسفر کرنے ، نیب احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تحصیل ماڈل ٹائون ارم شہزادی کو نوکری سے برخاست کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی،ڈی جی معظم اقبال سپرا نے کرپشن الزامات ثابت ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ارم شہزادی کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ارم شہزادی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، ریکارڈ میں ردوبدل، نیب ہدایات کی خلاف وزری سمیت دیگر پر پیڈا ایکٹ کے خلاف انکوائری جاری تھی۔
انکوائری کمیٹی نے تحصیل ماڈل ٹائون موضع تھے پنچو میں 280 کنال اراضی کو ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی تصدیق دی، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے پیش نظر ارم شہزادی کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
اختیارات کا ناجائز اور غیر قانونی طور پر زمین ٹرانسفر کرتے وقت ارم شہزادہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تحصیل ماڈل ٹائون کام کر رہی تھی، ارم شہزادی کے خلاف اب بھی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں مزید چار انکوائریاں جاری ہیں۔