زرداری کا مشورہ تھا کہ جیل بھرو تحریک چلائی جائے۔رانا ثناءاللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے اجلاس میں سب نے پیپلز پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی مگر زرداری صاحب کا مشورہ تھا جیل بھرو تحریک چلائی جائے۔
ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وقت مانگا ہے، وہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی میں مشاورت کرے گی، پیپلزپارٹی کا استعفوں پر اتفاق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جدوجہد کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کسی کا ملک کے اندر یا باہر ہونا معنی نہیں رکھتا، بینظیر نے بھی ملک کے اندر اور باہر رہ کر تحریک چلائی، یہ زرداری صاحب کے علم میں ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا کہ میاں صاحب آپ بھی آئیں اور آپ ہم جیل بھی جائیں، زرداری صاحب نے کہا جیل میں مرے تو لوگ ہمارے قصے کہانیاں پڑھیں گے ورنہ کوئی یاد بھی نہیں کرےگا۔انہوں نے کہا کہ یہ لائٹ موڈ میں بات ہوئی تھی جسے میڈیا میں اچھالا گیا ہے، پیپلز پارٹی تمام معاملات میں پی ڈی ایم کے ساتھ رہی ہے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا شروع سے ہی یہ موقف ہے کہ استعفے نہ دیئے جائیں۔