غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ بلدیات پنجاب نے غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈان کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیموں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔
محکمہ بلدیات نے غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کےخلاف کارروائی کے لئے ریٹائر جج کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دے دیاہے۔یہ کمیشن غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کو ریگولر کرے گا اوریہ کمیشن جعلی ہاﺅسنگ سکیموں کےخلاف مقدمات بھی درج کرائے گا۔
ذرائع کے مطابق صرف ریگولر ہو نےوالی ہاﺅسنگ سکیموں کو ہی بجلی اور گیس کے کنکشن مل سکیں گے۔ محکمہ بلدیات نے سمری منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔