ہفتے میں 2 دن سکول کھولنے کی تجویز

Mar 17, 2021 | 21:04:PM
 ہفتے میں 2 دن سکول کھولنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سرونگ سکولز الائنس پاکستان نے صوبائی وزیر تعلیم  مراد راس کو موجودہ صورتحال میں ہفتے میں دو دن سکول کھولنے کی تجویزدےدی جس پر وزیرتعلیم مراد راس نے تجاویز پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ پر سرونگ سکولز الائنس پاکستان کے وفد نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ملاقات کی اور انہیں موجودہ صورتحال میں ہفتے میں دو دن سکول کھولنے کی تجویزدی۔ 
صدر تنظیم میاں رضا نے نویں اور دسویں جماعت کی کلاسز بلاتعطل کھولنے پرزوردیا۔ وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ سکولوں کے تمام مسائل کا ادراک ہے۔انکا کہنا تھا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز پر تعلیمی ادارے مجبورا ًبند کرنا پڑے،عوام کے تعاون کے بغیر کورونا پر قابو پانا ممکن نہیں،صورتحال کنٹرول ہوتے ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال کردیں گے۔
میاں رضا الرحمن کا کہنا تھا کہ سکولز کی بندش سے تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے،بندش پر والدین بچے اور سکولزانتظامیہ شدید مشکلات سے دوچارہیں۔میاں رضا نے مزید کہا کہ نجی اداروں کے لئے خصوصی پیکیج وقت کی اشد ضرورت ہے۔