مسلم لیگ (ن) کو پیپلز پارٹی میں ضم ہونے کا مشورہ

Mar 17, 2021 | 21:16:PM
 مسلم لیگ (ن) کو پیپلز پارٹی میں ضم ہونے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن)کی سیاست ہی ختم کردی ہے لہٰذااب اسے پیپلزپارٹی میں ضم ہوجاناچاہئے۔پی ڈی ایم کی سیاست کاجنازہ نکل گیا ہے اور واقعی ایک زرداری پوری پی ڈی ایم پر بھاری رہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے دیگر فریقوں کو مارا بھی اور انہیں رونے بھی نہیں دیا اور اس طرح زرداری نے ۔(ن)لیگ سے سارے بدلے لے لئے ہیں،مریم نواز کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) تباہی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کس منہ سے حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں، بزدار کوگرانے مرادعلی شاہ کو کیوں نہیں گراتے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی 12سالوں سے اقتدار میں ہے اس کے باوجود آج بچے کتے کے کاٹنے کے باعث ہلاک ہورہے ہیں جبکہ لاڑکانہ ایڈز زدہ ہوچکا ہے، پاکستان کے عوام نے پی ڈی ایم کی طرز سیاست کو مسترد کردیا ہے۔