فضل الرحمان نے نوازشریف کو پاکستان آنے کا مشورہ نہیں دیا،جے یو آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مختلف چینلز پر چلنے والی خبر یں بے بنیاد ہیں ، میاں نوازشریف کو وطن واپسی کا مشورہ مولانا فضل الرحمان نہیں انکے معالج دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف بیمار ہیں اور انہیں علاج کی ضرورت ہے۔ان کی طبیعت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
اسلم غوری نے کہا کہ حکومتی ٹیم نے میاں نوازشریف کی بیماری کی تشخیص کی اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔میاں نوازشریف اپنا علاج مکمل کروائیں، اور معالجین کی مشاورت کے بعد وطن واپس آنے کا فیصلہ کریں۔
واضح رہے کہ مختلف چینلز پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان نے میاں نوازشریف کو وطن واپس آ کر پی ڈی ایم کی تحریک میں شامل ہونا چاہئے ، ترجمان جے یوآئی نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ یہ مشورہ انہیں آصف علی زرداری نے دیا ہے۔