(24 نیوز)وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان ،وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزراءکی کارکردگی پرکابینہ میں ردوبدل کریں گے اور نو منتخب سینیٹرز کوبھی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹرعلی ظفر اور فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانےکا امکان ہے۔اس کے علاوہ سینیٹر شبلی فراز بھی دوبارہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا حلف اٹھائیں گے۔