(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سننداشیٹھی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ کے خلاف 21 لاکھ بھارتی روپے کے قرض کی مبینہ عدم ادائیگی سے متعلق ایک کیس میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔درخواست گزارکے مطابق شلپا کے مرحوم باپ اور سننداشیٹھی نے 2015 میں ان سے رقم ادھار لی تھی اور اسے جنوری 2017 تک ادا کرنا تھا لیکن اسے کبھی واپس نہیں کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی عدالت نے اس سے قبل رواں ہفتے کے شروع میں شلپا، ان کی والدہ اور بہن شمیتا کو قرض کی واپسی پر ایک تاجر کی طرف سے دائر دھوکا دہی کے معاملے میں سمن جاری کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا اور ان کی والدہ نے سمن کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا تاہم پیر کو سیشن جج نے شلپا اور شمیتا کے خلاف مجسٹریٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا لیکن ان کی والدہ کو کوئی راحت نہ دی۔
رپورٹس کے مطابق عدالت نے کہا کہ قرض لینے کے حوالے سے شلپا اور ان کی بہن کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے تاہم منگل کے روز مجسٹریٹ نے سنندا شیٹی کو حاضری سے استثنیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’دی کشمیر فائلز‘مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا منصوبہ، بھارتی اداکارہ کا خاموش احتجاج