پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کی زبان پھر پھسل گئی ، ویڈیو وائرل

Mar 17, 2022 | 09:00:AM
امریکی صدر ،زبان پھسل گئی
کیپشن: امریکی صدر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن کی زبان پھسل گئی وہ نائب صدرکملا ہیرس کو خاتون اول کہہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق 79 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن پریس کانفرنس کررہے تھے کہ اس دوران ان کی زبان پھسل گئی اور وہ نائب امریکی صدر کملا ہیرس کو خاتون اول کہہ بلا گئے ، جس پر امریکی صدر کی پریس کے دوران ہر طرف قہقے بلندہونے لگے ۔


 امریکی صدر جوبائیڈن کی زبان پھسلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران کملا ہیرس اور صحافیوں کی بھی کثیرتعداد موجود تھی ۔صدر جوبائیڈن نے کہا کہ خاتون اوّل کملا ہیرس کے شوہر کورونا کا شکار ہوگئے ۔جوبائیڈن نے اپنی اصلاح کرنے کی کوشش کی تو ان کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی اور وہ کملا ہیرس کو خاتون ثانی کہہ گئے جس پر ایک بار پھر پریس کانفرنس میں قہقہے بلند ہونے لگے ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے روس کی عائد کردہ پابندیوں کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے بے معنی قرار دیدیا