امریکا کا یوکرین کیلئے طیارہ شکن نظام اور ڈرون سمیت بڑی امداد کا اعلان

Mar 17, 2022 | 09:46:AM
امریکا طیارہ شکن
کیپشن: امریکا کا طیارہ شکن نظام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر نے یوکرین کو طیارہ شکن نظام اور ڈرون سمیت 80 کروڑڈالر کی اضافی حفاظتی امداددینے کی منظوری دینے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر یوکرین کے لیے امدادی سرگرمیوں کی قیادت کررہا ہے،اسی جذبے کے آج انہیں انسانی امداد مہیا کی جارہی ہے ۔امریکی صدر کا کہناتھا کہ ہم پابندیا لگا کر ولادی میرپوتن کی معیشت کو کمزورکررہے ہیں، یہ پابندیاں وقت کے ساتھ ساتھ روس کیلئے مزید تکلیف دہ ہوں گی۔ان کا کہناتھا کہ یہ امداد آزادی کے لیے ہے۔ یہ لوگوں کے اپنے مستقبل کا تعیّن کرنے کے حق کے بارے میں ہے۔جوبائیڈن نے کہا کہ یوکرین کیلئے 800 طیارہ شکن نظام، 9000 اینٹی آرمرسسٹم، 7000 چھوٹے ہتھیار، دوکروڑ گولیاں،گولہ بارود اور ڈرون امداد کے طور پر دیئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کی زبان پھر پھسل گئی ، ویڈیو وائرل