(ویب ڈیسک)سعودی شہری نے واٹس ایپ پر بلاک کرنے پر اپنی بیوی کو شادی کے صرف تین ماہ بعد ہی طلاق دے دی ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہری کو جب پتا چلاکہ اس کی بیوی نے اسے واٹس ایپ پر بلاک کررکھا ہے تو اس نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ۔سعودی شہری نے جدہ کی سول اسٹیٹس عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔شوہر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیوی سے اس لئے علیحدگی اختیار کرنا چاہتا ہے کیوں کہ اس نے اسے واٹس ایپ پر بلاک کررکھا ہے ۔دونوں کی شادی تین ماہ پہلے ہوئی تھی شوہر نے بیوی کو جہیز میں 50 ہزار ریال کا جہیز اور زیورات بھی دیئے تھے ۔سعودی عدالت نے بیوی کو جہیز اور سونا واپس کرنے کی ہدایت کردی ۔
یہ بھی پڑھیں:پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کی زبان پھر پھسل گئی ، ویڈیو وائرل
واٹس ایپ پربلاک کرنے پرنوبیاہتا جوڑے میں طلاق
Mar 17, 2022 | 11:00:AM