انسانیت کی تذلیل۔ ہسپتال دوائی لینے آئی مریضہ درندگی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہورو گردونواح میں خاتون اور بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ،اوباش افرادنے ہسپتال دوائی لینے آئی خاتون کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں دوالینےآئی خاتون کوکارسواروں نےکمسن بیٹی سمیت اغوا کیا۔اغواکار خاتون کو کاہنہ لے جاکرزیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔خاتون نے اپنی مددآپ کے تحت ملزموں کے چنگل سے خود کو بچایا اور وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑی خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اغواکار نشے کی حالت میں تھے اسی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے وہ بھاگنے میں کامیاب ہوسکی۔پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں:انڈین گانے پر طالبات کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل