57روپے کے جھگڑے پرشوہر نے نوبیاہتا دلہن کو قتل کردیا

Mar 17, 2022 | 11:53:AM

(ویب ڈیسک)مصر میں صرف5 مصری پاونڈ( جن کی مالیت57روپے کے قریب بنتی ہے )کے جھگڑے پر ایک دلہن کو شادی کے صرف 18 دن بعد شوہر نے چاقو کے وار کر کے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مصر میں نوبیاہتادلہن نے گھر کیلئے کچھ منگوانے کی خاطرشوہر سے پانچ پاونڈ مانگے جو شوہر نے نہیں دیئے جس پر گھر میں جھگڑا شروع ہوگیا اسی جھگڑے پر شوہرنے بیوی کی پیٹھ میں چھری کے وار کر کے اسے زخمی کر دیاجو کچھ دیر بعد ہی چل بسی ۔سیکیورٹی فورس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور لاش کو قلیوبیہ اسپتال منتقل کردیا گیا ،جبکہ شوہر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
قلیوبہ پولیس کے مطابق ملزم شادی کے بعد اپنی بیوی پر خرچ نہیں کرتا تھا ،جبکہ کھانا بھی بیوی کے میکے سے آتا تھا گزشتہ روز بیوی نے شوہر سے پیسے مانگے کہ وہ گھر کیلئے کھانے پینے کا سامان خریدنا چاہتی ہے جس میں دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا ۔مقتولہ لڑکی کی ماں اپنی بیٹیوں کی کفالت کے لیے سبزی فروخت کرتی ہے ۔پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ پربلاک کرنے پرنوبیاہتا جوڑے میں طلاق

مزیدخبریں