(24 نیوز)انٹر بینک میں ڈالر61 پیسے مہنگا ہونے کے بعدملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح180روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 180 روپے 5 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 179.44 روپے پر بند ہوا تھا۔
معاشی ماہرین کے مطابق بڑھاتی درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے۔ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا مہنگی ہوجائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند۔ پرچے بھی ملتوی
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمد اشیا مہنگی ہونے سے مہنگائی کی رفتار مزید بڑھ جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: انسانیت کی تذلیل۔ ہسپتال دوائی لینے آئی مریضہ درندگی کا شکار